لکھنو:نگوہاںعلاقے میںتیز رفتارگاڑی نے موٹرسائیکل سوار دو لوگوں کو ٹکر ماردی ۔ ٹکر لگنے سے دونوں دور جاگرے ۔بری طرح دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔جہاں ایک کو مردہ قرار دے دیاگیا ۔ اطلاع کے بعد پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میںلے کر پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا۔
بارہ بنکی کے بودا لاہی گاو¿ں باشندہ رام نارائن پانڈے (۴۰) جمعرات کی صبح ساڑھ شیو کشور کے ساتھ موٹرسائیکل سے لکھنو¿ آرہاتھا ۔ نگوہاں کے سدولی موڑ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل میںٹکر ماردی جس سے رام نارائن کی موت ہوگئی ۔جبکہ شیوکشور زخمی ہوگیا ۔
پولیس کی مدد سے شیو کشورکو سی ایچ سی موہن لال میںداخل کراگیا پولیس نے رام نارائن کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ۔کنبہ والوں کے مطابق رام نارائن جنرل اسٹور کی دکان چلاتاہے ۔وہ شیو کشور کے ساتھ کینٹ واقع کمانڈ کینٹنگ سامان لینے کےلئے جارہاتھا ۔ رام نارائن کی ۱۵ برس قبل انیتا سے شادی ہوئی تھی اور اس کے کوئی اولاد نہیں تھی اور پولیس نے معاملہ کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔