لکھنو: ماں کے ساتھ بازار گیا لڑکا بچھڑگیا بارہ دن تک وہ ادھر ادھر بھٹکتا رہا ۔ گھر پہنچنے کی امید میں وہ ایک ٹرک پر سوار ہوگیا لیکن وہ اپنے ماں باپ کے پاس نہیں پہنچ سکا ۔ آخر کار وہ موہن لال گنج واقع گورا گاو¿ں پہنچ گیا۔ جہاں اسے پردھان کی مدد سے پولیس کے سپرد کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور مہاراج پور تھانے کی پولیس سے رابطہ قائم کیا ۔ جس کے بعد لڑکا اپنے گھر واپس لوٹ آیا ۔ کانپور شہر کے مہاراج پور سرسول نگر باشندہ بون کا بیٹا پردیپ (۹) تقریباً ۱۲دن قبل ماں کے ساتھ بازار گیا تھا جہاںوہ اس سے بچھڑگیا ۔
اسے روتے دیکھ کر ایک ٹرک ڈرائیور اسے لیکر موہن لال گنج لے آیا اور اس کے کہنے کے مطابق کانپور جانے کے لئے بنی تراہے پر اتار کر چلاگیا ۔ پردیپ کافی دیر تک وہاں کھڑا رہ کر روتارہا لیکن پھر کچھ نہ سمجھنے پر ٹہلتے ہوئے گورا گاو¿ں پہنچ گیا جہاں اس کے بارے میں پتہ چلنے پر پردھان گرجا شنکر نے جمعرات کو پولیس بلاکر پردیپ کو ان کے سپرد کردیا ۔ پولیس اہلکار اسے کوتوالی لائے اور بچے سے پوچھ گچھ کرکے اس کے بارے میں مہاراج پور تھانے کی پولیس کو اطلاع دی تو پتہ چلاکہ وہاںپردیپ کی گم شدگی درج ہے جس کے بعد گھروالے کوتوالی پہنچے اور پردیپ کولیکر واپس گھر لوٹ گئے ۔