کانپور:کیسکو ایم ڈی سیلوا کماری جے نے دعویٰ کیا تھا کہ یوپی پی سی ایل نے ستمبر ماہ سے شہر کو بجلی تخفیف سے پاک کر دیا ہے۔ لیکن ان کے ذریعہ کئے گئے دعوے اب بھی جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ ایسا ہمارا نہیں بلکہ ارسلا اور ڈفرن اسپتال میں گھنٹوں بجلی نہ آنے پر مریضوں اور تیمارداروں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کیسکو محکمہ پر نکالتے ہوئے کہی۔وہیں اسپتال میں بجلی نا آنے سے آپریشن تھیئٹر میں کئی آپریشن روک دئے گئے۔ تو او پی ڈی میں بجلی نا آنے پر کئی ڈاکٹر درمیان میں ہی کام چھوڑ کر اوپی ڈی سے باہر چلے گئے۔
شہر میں کیسکو محکمہ کے ذریعہ کہی کسی بھی وقت شہر میں بجلی تخفیف سے جہاں کاروبار ٹھپ ہو گیا۔ تو اب ا س کا اثر اسپتالوں اور نرسنگ ہوموں میں بھی دکھائی پڑا۔ جمعرات کو تقریباً ۱۲ بجے ضلع اسپتال ارسلا اور ڈفرن اسپتال کی بجلی کٹ گئی بجلی کٹنے سے عام آپریشن تھیئٹر اور آرتھواوٹی میں ڈاکٹر کے ذریعہ مریضوںکے کئے جارہے آپریشن کو روکنا پڑا۔ بجلی نا ہونے پر او پی ڈی میں بیٹھے ڈاکٹروںنے کام بند کر دیا۔ جس کے سبب دوردراز سے آئے مریضوں کو بھی علاج نہیں مل سکا۔ پورے اسپتال میں بجلی نا ہونے سے وارڈوں میں بھرتی مریضوں اور تیمارداروں میں افراتفری مچ گئی۔ جس سے پورے ڈفرن ،ارسلااسپتال میں ایک گھنٹہ بجلی نہیں آئی۔
وہیں بجلی نا آنے سے تمام جانچیں اور پرچہ کاو¿نٹر بھی بند ہو گیا۔ جانچ اور ڈاکٹروں سے علاج نا ملنے پر مریض بغیر دوا اور جانچ کے ہی گھر واپس چلے گئے ۔ اس معاملے میں جب ڈائرکٹر انوراگ راجونشی سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اسپتال میں بجلی تخفیف ہونے سے مریضوں کے علاج اور آپریشن میں پریشانیاں ہو رہی ہیں۔ اسپتال کے بجلی بندوبست کو درست رکھنے کےلئے وہ ایم ڈی کو خط لکھنے کی بات کہہ رہے ہیں۔