کانپور:نظیر آباد تھانہ حلقہ میں روزگار دفترکے سامنے ریلوے کراسنگ پار کرنے کے دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔ نظیر آباد روزگاردفتر کے پاس پہنچتے ہی ریلوے کراسنگ پار کر رہے ایک بزرگ کو ٹرین نے اپنی زد میں لے لیا ۔ جس سے ضعیف کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ لاش کی شناخت باندا کے رہنے والے (۵۴)سالا رام کھلاون کے طور پر ہوئی ۔ حادثے کی اطلاع متوفی کے کنبہ والوں کو دے دی گئی ہے۔