دبئی: ترکی کی وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ ابن عمر شہر میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق ہلاک شدگان میں اکثریت کرد شدت پسندوں کی ہے جبکہ کرد نواز سیاسی گروپ پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی( ایچ پی ڈی) کے مطابق تشدد کے واقعات میں 20 عام شہریوں کی موت ہوئ¸ ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی میں گزشتہ جولا ئی کو جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوجانے کے بعد کردوں کی عسکریت پسند تنظیم( پی کے کے ) اور ترک فوج کے درمیان جھڑپوں میدوبارہ شدت آ گئ¸ ہے ۔
دوسری طرف ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جبکہ ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں سکیورٹی سخت کرتے ہوئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ایچ ڈی پی کے رہنما صلاحالدین دمیرتاش نے بتایا ہے کہ جزیرہ ابن عمر میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی ہے اور وہاں شہریوں نہ تو کھانے کی چیزیں دستیا ب ہیں اور نہ ہی انھیں پینے کے پانی تک رسائی ہے ۔