ولاریکا: دوپہیہ گاڑیاں بنانے والی ہندوستانی کمپنی ہیرو موٹوکارپ اپنے عالمی بازار کو وسعت دینے کے لئے میکسکو، ارجنٹینا اور برازیل میں تعمیراتی اکائی قائم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
کمپنی کو امید ہے کہ لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں کمپنی کا نیا پلانٹ پڑوسی ممالک کیلئے برآمدات کا مرکز بنے گا۔ ہیروموٹو کارپ کے صدر، منیجنگ ڈائرکٹر اور چیف کارگزار پون منجال نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں میکسکو، ارجنٹینا اور برازیل جیسے ممالک ا ہم تعمیراتی اکائی قائم کرنے پر غور کر رہے ہےں۔ ہیرو موٹو کارپ کی ملک سے باہر پہلی تعمیراتی اکائی کولمبیا کے ویلاریکا میںقائم ہوئی ہے۔ جس کا آغاز اسی ہفتہ کیا گیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی مجموعی لاگت ۷ کروڑ ڈالر ہے۔ نئی دہلی صدر مقام والی کمپنی ہندوستان کی دوپہیہ گاڑیاں بنانے والی پہلی کمپنی ہے جس نے لاطینی امریکہ میں تعمیراتی اکائی قائم کی ہے۔ یہ سوال کئے جانے پر کہ کیا کمپنی بیرون ممالک میں خصوصی طور پر امریکہ یوروپ میں مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہی ہے تو مسٹر منجال نے کہا کہ فی الحال یوروپ اور امریکہ میں تعمیراتی اکائی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن ہم افریقہ کے بارے میں غور کر سکتے ہیں جہاں پر نائجیریا میں امکانات ہیں۔
نائجیریا افریقی علاقے میں دوپہیہ گاڑیوں کا دوسرا سب سے بڑا بازار ہے۔
کولمبیا پلانٹ کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ ہمارے ابتدائی مصنوعات سے لیکر کرزما تک سے شروعات کر رہا ہے جو ہمارا سب سے بڑا انجن ہے اس لئے یہاں ہماری ابتدائی سطح کی گاڑی سے لیکر سب سے اعلیٰ قسم کا ماڈل سب کچھ شامل ہے کمپنی نے عالمی بازار میں ۲۰۲۰ءتک ۱۲لاکھ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت کا ہدف قائم کیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس نے اسی مدت تک پچاس ممالک میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کا ہدف بھی قائم کیا ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایرک بیوایل ریسنگ (ای بی آر) کے اب خود ہندوستان میں پورا کرے گی۔ ہیرو موٹو کارپ سریلنکا، نیپال، بنگلہ دیش، مصر، ترکی، پیرو، اکواڈور اور کولمبیا سمیت ۲۴ ممالک میں اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے۔