جاپان کے شہر جوسکو میں شدید سیلاب کے بعد کم از کم دو افراد ہلاک جبکہ 25 کے قریب افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
ایباراکی اور ٹوچیگی صوبوں میں سیلاب میں پھنسے سینکڑوں افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
جاپانی حکام نے مزید شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔
شدید بارشوں کا سلسلہ رواں ہفتے کے آغاز میں اتاؤ طوفان کی وجہ سے شروع ہوا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی۔