نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا میں حساس اداروں کی تصاویر لینے کے الزام میں ایک فری لانس صحافی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ ٹورسٹ ویزا پر سری لنکا کے دورے پر تھے۔آزاد صحافی پربھاکرن “جونیئر ویٹیکن ” نامی میگزین کے لئے کام کرتے ہیں۔ میگزین کے مطابق صحافی کی گرفتاری کے بارے میں سری لنکا میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو مطلع کردیا گیا ہے۔ میگزین کے مطابق صحافی کے دورے کے بارے میں پڑوسی ملک کو نہیں بتایا گیا تھا ۔ پربھا کرن میگزین کے کل وقتی ملازم نہیں ہیں۔سری لنکا کے افسر نے کہا کہ ہندوستانی صحافی پربھا کرن نے لبریشن ٹائیگرس آف تمل ایلم کے سبراہ پربھا کرن کے متعلق کئی مضامین بھی لکھے تھے۔