لکھنو:آخر کار طویل انتظار کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم محکمہ نے ۵ئ۷ ملی میٹر بارش بتائی ہے۔ ڈائریکٹر جے پی گپتا کا کہنا ہے کہ کل بھی بارش ہو سکتی ہے۔ صبح بادل رہیں گے اور دوپہر بعد امس میں اضافہ ہوگا فی الحال تھوڑی دیر کیلئے ہوئی بارش نے دوپہر بعد موسم کامزاج تبدیل کر دیا۔ خوشگوار ہوئے موسم کا راجدھانی کے باشندوں نے استقبال کیا اور خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔ راجدھانی میں جمعہ کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے بارش ہوئی حالانکہ کہیں کم تو کہیں زیادہ بارش ہوئی۔
تقریباً نصف گھنٹہ سے بھی کم ہوئی بارش نے کھیتی کو تو فائدہ نہیں پہنچایا لیکن موسم کو خوشنما ضرور کر دیا۔ صبح سے دھوپ اور امس سے پریشان لوگوں کو اس بارش نے کافی راحت پہنچائی۔