لکھنو:قیصرباغ علاقہ میں ایک زیر تعمیرمکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کی زد میں آئے مکان مالک سمیت دو مزدور بھی زخمی ہو گئے۔ چھت گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ کسی طرح سے زخمیوں کو ملبہ کے نیچے سے نکالا گیا اور فوری بلرامپور اسپتال میں لے جایا گیا جہاں دو لوگوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا لیکن ایک شخص کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مزدور کو گہری چوٹ آگئی ہے لیکن وہ خطرہ سے باہر بتایا جا رہاہے۔
جانکی پورم میںرہنے والے سردار آشو سنگھ قیصر باغ کے بھدوریا علاقہ میں مکان تعمیر کرا رہے ہیں۔ جمعہ کو آشو وہیں موجود تھے۔ مزدور تعمیری اشیاءچھت پر لے جا رہے تھے تبھی اچانک چھت کا ایک حصہ نیچے گر گیا جس میں آشو سمیت دو مزدور رائے بریلی باشندہ سنیل ، رام دلارے اور جگدیو آگئے اور زخمی ہو گئے۔
چھت گرتے ہی لوگ دوڑ پڑے اور ملبہ میں دبے زخمیوں کو باہر نکالا۔ اطلاع پولیس کو دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے فوری تینوں کو بلرامپور اسپتال میں داخل کرایا جہاں ایک مزدور کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ دو لوگوں کوعلاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔