کانپور:سوروپ نگر خیر آباد میں خواتین کے قتل میں فرار ملزمین کو پولیس پکڑ بھی نہیں پائی کہ مہاراجپور گاو¿ں میں کچھابنیان گروہ کے لوگوں نے تین کسانوں کو لاٹھی ڈنڈوں سے بے رحمی سے پیٹا ۔پٹائی سے دو کسانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ جب کہ ایک کسان کی حالت میں اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلا ع پر پہنچے ایس ایس پی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کےلئے فورنسک ٹیم کو بلایا ہے۔
مہاراجپور تھانہ کے تحت دھمنا گاو¿ں باشندہ پچاس سالاکسان بھورے اپنی بیوی کے ساتھ کھیت میں سبزیوںکی رکھوالی کرتے ہیں۔ بیوی کے مطابق کسان سبزی فروخت کرکے دو ہزار روپئے لایا تھا۔ جمعرات کی شب کھیت کی رکھوالی کے لئے وہ کھیت میں سو رہے تھے۔ ان کے مطابق گزشتہ شب کچھا بنیان گروہ کے سات نوجوان لاٹھی ڈنڈا لے کر آئے اور ان کے شوہر کو جم کر پیٹا اور روئپے چھین کر بھاگ نکلے گاو¿ں سے دو کلو میٹر جیٹی روڈ سے ملحق نرسری گاو¿ں کچھا بنیان گروہ جا پہنچا جہاں کھیت کی رکھوالی کر رہے پپو (۴۰) سے لوٹ مار کرنے لگے ۔ اور اس کی بے رحمی سے پٹائی کردی۔ شور سن کر پڑوس کے کھیت میں سو رہا کسان گلشن عرف سمت آگیا ۔ اور پپوکو بچانے لگا۔ تبھی گروہ کے نوجوانوں نے گلشن پر بھی لاٹھیاں برسا دی۔ پٹائی سے پپو اور گلشن لہو لہان ہو گئے ۔ ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ واردات سے ناراض کنبہ والے اور دیہی باشندوں نے الہٰ آباد کانپور ہائی وے جام کر دیا ۔
اطلاع ملتے ہی ایس ایس شلبھ ماتھر دیگر افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جام لگا کسانوں نے ایس پی کو یقین دہانی دلا کر جام کھلوایا۔واردات کی تفتیش کرنے کےلئے آئی فورنسک ٹیم نے ثبوت جمع کئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ا یس ایس پی نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لے کر جانچ کی۔