جموں:پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پاس جموں کے پونچھ اور بلاکو سیکٹر کی چوکیوں پر کل رات گولہ باری کی۔
دفاعی ترجمان نے آج یہاں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بغیر کسی اشتعال کے رات 11 بجے گولہ باری کی گئی۔ ہندستانی جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے منھ توڑ جواب دیا۔ گولہ باری میں کسی کے ہلاک ہونے یا کسی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستانی رینجرس کے ساتھ کل بات چیت کے دوران کہا تھا کہ ہندستان پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے اور وہ کبھی بھی پہلے گولی نہیں چلائے گا۔