جان سے مارنے کی دھمکی،حضرت گنج تھانہ میں مقدمہ درج
لکھنو: حضرت گنج چوراہے پر واقع روورس ریسٹورینٹ مالک نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک گاہک کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ گاہک کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے ریسٹورینٹ سے کچھ دوری پر کھڑے ہوکرپیشاب کر دیا تھا جسے دیکھ کر ریسٹورینٹ مالک برہم ہو گیا اور اس نے جاکر اسے مارنا شروع کر دیا۔ گاہک کسی طرح سے اپنی جان بچاکر وہاں سے بھاگ نکلا۔ زخمی حالت میں وہ حضرت گنج پولیس کے پاس پہنچا جہاں اس نے شہ زور ریسٹورینٹ مالک سمیت اس کے ساتھیوں کے خلاف تحریر دی جس پر پولیس نے معاملہ درج کر لیا۔
امین آباد کے بتاشے والی گلی میں رہنے والا جتیندر شکلا جمعہ کی دیر رات میں حضرت گنج چوراہے پر واقع روورس ریسٹورینٹ پر کھانا پیک کرانے کیلئے گیا تھا جہاں اس نے کاو¿نٹر پر کھانے کا آرڈر دیا اور وہ پیشاب کرنے کیلئے چلا گیا۔ ریسٹورینٹ سے کچھ ہی دوری پر جتیندر دیوار کے کنارے پیشاب کرنے لگاجسے ریسٹورینٹ مالک پرفل نے دیکھ لیا اور برہم ہو گیا۔ پرفل اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچا اور بغےر کچھ کہے ہی جتیندر کو مارنا شروع کر دیا۔ کافی دیر تک چاروں نے جتیندر کی بری طرح سے پٹائی کی۔ جتیندر کسی طرح سے خود کو بچاکر وہاں سے بھاگ نکلا اور اس کی اطلاع حضرت گنج کوتوالی پولیس کو دی۔ پولیس نے جتیندر کی تحریر پر پرفل کے علاوہ اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جتیندر نے بتاےا کہ پرفل نے اس کو گولی مار دینے کی دھمکی بھی دی ہے ۔