کانپور:گنگا اسنان کرنے جا رہے عقیدت مندوں سے بھری ٹریکٹرٹرالی پنکی کالپی روڈ کے نزدیک پلٹ گئی جس میں ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہو گئے اطلاع پر پہنچی پنکی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ٹرالی کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا اور علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ پنکی تھانہ واقع رہنے والے چھدن نے بتایا کہ اتوار کی صبح گاو¿ں کے ہی پرکاش کی ٹریکٹر ٹرالی میں بیٹھ کر بچے ، ضعیف اور خواتین بٹھور گنگا نہانے کےلئے نکلے تھے۔ پنکی کالپی روڈ پہنچتے ہی تیز رفتار چلارہے ٹریکٹر ٹرالی سے ڈرائیور توازن کھو بیٹھا جس سے ٹرالی ہائی وے پر پلٹ گئی ۔ اس کے نیچے سبھی لوگ دب گئے اور افراتفری مچ گئی۔ عقیدت مندوں کا شور سن کر علاقے کے لوگ جمع ہو گئے مقامی لوگوں نے کسی طرح ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دبے لوگوں کو باہر نکالا اور اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج آشیش کمار مشرا پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو جیپ میں بیٹھا کر اسپتال بھیجوانا شروع کیا۔ تھانہ انچارج کی اطلاع پر ایمبولنس بھی آگئی اور سبھی لوگوں کو نزدیکی اسپتال میںداخل کرایا۔ جن کی حالت نازک بنی ہوئی تھی انہیں ڈاکٹروں نے ہیلٹ منتقل کر دیا۔ ایس او نے بتایاکہ حادثے کے بارے میں زخمیوں کے کنبہ والوں کو اطلاع دی دے دی گئی ہے ۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔