مائکے والوں نے داماد اور سسرال والوں پر لگایا جہیز استحصال کا الزام
کانپور:بادشاہی ناکہ تھانہ حلقے میں سنیچر کی شب گھریلو تنازعہ ہونے پر ناراض شوہر نے اپنی بیوی کو لائسنسی روالور سے گولی مار دی ۔ گولی اس کے سرکو چھو کر نکل گئی ۔ قلی بازار قریشی ہال میں رہنے والے زبیر احمد نے اپنی بیٹی صفیہ کی شادی تین برس قبل پڑوس کے رہنے والے چمڑا کارو باری معویہ سے کرائی تھی ۔ مائکے والوں کے مطابق شادی کے کچھ دن بعد سسرال والے بیٹی کو پریشان کرنے لگے ۔
مائکے والوں نے بیٹی کی شکایت پر سسرال والوں کے خلاف تھانے میں تحریر دی ہے۔ جس پر دونوں فریق نے سمجھوتہ کرا لیا ہے۔ سنیچر کی شب گھریلو جھگڑے کے سبب تنازعہ بڑھنے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار دی ۔ جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر مائکے والے آگئے اور ہنگامہ شروع کر دیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں فریق کو خامو ش کرایا اور زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا۔ ایس او نے بتایاکہ لڑکی کے مائکے والوں نے کاروباری اور اس کے کنبہ والوں کے خلاف جہیز استحصال کا الزام لگارکر جان سے مارنے کی تحریر دی ہے۔