کہا جاتا ہے کہ دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے کے لیے ایک سے زیادہ زبانیں سیکھنا بہترین حکمت عملی ہے اور اب اس کام کے لیے گوگل آپ کی مدد کرے گا۔
جی ہاں گوگل کے ویب براﺅزر کروم میں ایک ایسی ایکسٹینشن موجود ہے جو آپ کو کوئی غیر ملکی زبان سیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
لینگویج امیرسیون نامی یہ اس ایکسٹینشن کے ذریعے آپ انٹرنیٹ پر براﺅزنگ کے دوران غیر ملکی زبان سیکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
صارفین کو گوگل ٹرانسلیٹ میں موجود 64 میں سے کوئی ایک زبان منتخب کرنا ہوگی جسے وہ سیکھنا چاہتے ہو اور یہ بتانا ہوگا کہ وہ کس حد تک اس کے لیے وقت نکال سکتے ہہیں جس کے لیے مختلف آپشنز موجود ہوں گے۔
اس کے بعد یہ ایکسٹیشن انٹرنیٹ پر کچھ پڑھتے ہوئے کچھ الفاظ کو اس منتخب زبان میں ترجمہ کرکے پیش کردے گی (جس پر کلک کرنے سے وہ اصل الفاظ یا اس زبان میں واپس آجائیں گے جو آپ پڑھ رہے ہوں گے)۔
اگر آپ کو ترجمہ شدہ الفاظ کی ادائیگی میں مشکل ہو تو آپ اسپیکر پر اس کا تلفظ بھی سن سکتے ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ان افراد کے لیے مثالی ایکسٹیشن ہے جو کوئی زبان تو سیکھنا چاہتے ہیں مگر مصروفیت کے باعث وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔