لاس ویگاس: ناقابل شکست باکسرفلائیڈمے ویدر نے اینڈری برٹو سے کیریئر کی آخری فائٹ جیت لی ہے اور ساتھ ہی ساتھ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلائیڈمے ویدر کیریئر کی آخری فائٹ میں جیت کے ساتھ ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے ویلٹر ویٹ ٹائٹل بھی اپنے پاس برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ایم جی ایم گرینڈ گارڈن ایرینا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فلائیڈ مے ویدر نے اینڈری برٹو کو 120-108,118-110اور 117-111 سے شکست سے دوچار کیا۔ ہم وطن آندرے البرٹو کو ہراکر راکی مارسیانو کا انچاس مقابلے جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
مے ویدر نے آخری فائٹ میں پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر جونیئر نے کیریئر کی آخری فائٹ میں آندرے البرٹو کو شکست دے دی۔ انہوں نے لگاتار انچاس فائٹس جیت کر راکی مارسیانو کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ گزشتہ چھ میں سے تین فائٹس ہارنے والے البرٹو ان کے لئے مشکلات پیدا نہ کر سکے۔ مے ویدر جونیئر نے بارہ راونڈز پر مشتمل مقابلے کے بعد متفقہ فیصلے سے فتح حاصل کی۔
ان کا سکور ایک سو سترہ، ایک سو گیارہ، ایک سو اٹھارہ، ایک سو دس اور ایک سو بیس ایک سو آٹھ رہا۔ مے ویدر نے بغیر کوئی فائٹ ہارے انچاس مقابلے جیت کر سابق ہیوی ویٹ چیمپئن راکی مارسیانو کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔