ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور بھی جلد ایک فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ قیاس آرائیاں ہیں کہ شاہد کپور کی بیوی میرا ان کے ساتھ اگلی فلم ’’اے کے ورسس ایس کے‘‘ میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی ہدایات وکرم آدتیہ موٹوانے دیں گے، یہ پہلی فلم ہے جس میں شاہد کپور شادی کے بعد کام کرنے کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ میرا کی بولی وڈ میں اداکاری کرنے کی خبریں ان کی شادی کے بعد سے ہی ہندوستانی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں۔ ’اے کے ورسس ایس کے‘ ایک شہری کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں شاہد کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ کو ڈھونڈا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ میرا اس فلم میں کس کردار میں نظر آتی ہیں۔