بحرینی عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےمظاہرہ کیا ہے
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شہریوں نے اس ملک کے مختلف علاقوں منجملہ ابوصبیح، الشاخورہ، جد حفص اور المصلی میں مظاہرے کرکے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور بحرین کے ممتاز عالم دین “شیخ الجد حفصی” سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا-مظاہرین “شیخ احمد الجد حفصی” اور جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ “شیخ علی سلمان” کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے- واضح رہے کہ بحرینی فوجیوں نے ہفتے کے روز سترہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد سرکردہ عالم دین “شیخ احمد الجد حفصی ” کو گرفتار کرلیا تھا