حکومت ہندوستان نے دل کی بیماری میں مبتلا افغان بچوں کے علاج کے لئے افغانستان کی پچاس لاکھ ڈالر کی مدد کی ہے
اطلاعات کے مطابق کابل میں ہندوستانی سفیر نے کہا کہ نئی دہلی افغان ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے لئے بھی تیار ہے- ہندوستانی مدد افغانستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی گئی ہے- افغانستان اور ہندوستان کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہندوستان افغانستان کی سیکورٹی فورسز کو ٹریننگ دینے اور ان کی طاقت و توانائی میں اضافے میں مدد کا پابند ہے