نیو یارک: فیشن آئیکون بیٹسی جونسن نے فیشن کی دنیا کے پچاس سال مکمل کر لئے۔ فیشن آئیکون بیٹسی جونسن نے فیشن کی دنیا میں پچاس سال مکمل ہونے پر نیو یارک فیشن ویک میں اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ نیو یارک فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فیشن ویک میں بیٹسی جونسن نے کی اپنے شاندار ملبوسات کی نمائش جو ان کے پچاس سالہ تجربے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ستر سالہ فیشن ڈیزائنر نے اپنے ملبوسات میں ڈانس کاسٹیومز کو منفرد انداز میں پیش کیا جسے شرکا کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ نیو یارک فیشن ویک 17 ستمبر تک پوری آب و تاب سے جاری رہے گا۔