بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ مردانہ بالادستی کی سوچ اداکارائوں کی غیر منصفانہ معاوضے کی وجہ ہے۔
انڈٰین ایکسپریس کے مطابق عامر خان حال ہی میں بولی وڈ اداکاراؤں کے کم معاوضے کے اوپر بات کرتے دکھائی دیے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم آج بھی ایسی سوسائٹی میں رہ رہے ہیں جہاں مردوں کی سوچ کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور عورتوں کو مردوں سے پیچھے رکھا جاتا ہے۔
عامر خان کے مطابق کسی بھی اداکارہ کو اداکار کے برابر ہی سمجھنا چاہیے۔
عامر کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کا معاوضہ اداکار یا اداکارہ کو دیکھتے ہوئے طے نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ فلم باکس آفس پر کتنی کامیاب ہورہی ہے اور کتنے لوگ اسے سنیما میں دیکھنے آرہے ہیں۔
عامر خان کی اہلیہ کرن کا کہنا تھا کہ معاوضہ دیتے وقت اداکاروں کی محنت کو دیکھنا زیادہ ضروری ہے بجائے یہ دیکھا جائے کہ وہ کون ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر خان اور وہ ہمیشہ برابری میں یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی میں کبھی کوئی فرق نہیں کیا۔