ہندوستان نے امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں فروغ کی امید کا اظہار کیا ہے
شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خزانہ نے پیر کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں امریکی کمپنیوں کے لئے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں- اس بیان میں یہ امید کی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں فروغ سے امریکا کے ساتھ تجارتی لین دین پانچ سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا- اس بیان کے مطابق نئی دہلی کا اصل مقصد واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں فروغ ہے اور ہندوستان کو امید ہے کہ وہ مستقبل قریب میں یہ مقصد حاصل کر لے گا- قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان اس وقت ہونے والے تجارتی لین دین کی مالیت ایک سو ارب ڈالر ہے