لکھنو:مستقل کئے جانے سمیت نو نکاتی مطالبات کے سلسلے میں ٹھیکہ ملازمین نرسوں نے دوشنبہ کو حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ریاست کے الگ الگ حصوں سے آئی نرسوںنے حکومت پر لاپروائی کا الزام لگا کر نعرے بازی کی۔ نرسوں کی بھیڑ بڑھنے پر پولیس نے سبھی کو لکشمن میلا میدان بھیج دیا۔ دوپہر بعد نرسوںنے وزیر اعلیٰ کے نام ضلع انتظامیہ کے افسر کو عرضداشت دیکر مظاہر ختم کیا ۔ یہ سبھی مشترکہ نرس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بینر تلے جمع ہوئیں تھیں ۔ تنظیم کے ریاستی صدر پربھاکر دیویدی نے کہاکہ ۳۰اگست ۲۰۱۳ کو جاری حکم پر آج تک عمل نہیں کیاگیا ۔ جسے فوری نرسوں کی حمایت میں کیاجائے ۔ انہوں نے خالی عہدوں پر بھرتیاں کرنے ، عمر کی حد میں چھوٹ ، کم از کم تنخواہ ۳۵ ہزار کرنے سمیت دیگر تمام مطالبات پر جلد کارروائی نہ ہونے پر تحریک تیز کرنے کا انتباہ دیا ۔