لکھن:اترپردیش میں پنچایت الیکشن کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں کیونکہ اس سلسلہ میں دوچار دن میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ریاست کے انتخابی کمشنر شتیش کمار اگروال نے آج یہاں ریاست کے اہلکاروں کے ساتھ اعلی سطح کی میٹنگ کی۔ مسٹر اگروال نے بتایا کہ میٹنگ میں انتخابات کے سلسلہ میں تفصیلی غووخوض کیا گیا۔دریں اثنا جوائنٹ الیکشن کمشنر جے پی سنگھ نے یو این آئی کوبتایا کہ پنچایت انتخابات آئندہ ماہ ہوں گے ۔میٹنگ میں ریاست کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری دیوآشیش پانڈا، ڈائرکٹر جنرل آف پولس جگموہن یادو اور ایڈیشنل پولس ڈائرکٹر جنرل (امن وقانون) دلجیت چودھری سمیت کئی سینئر اہلکار موجود تھے ۔مسٹرسنگھ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کل ریزرویشن کی فہرست ریاستی الیکشن کمیشنر کو سونپ دے گی۔ فہرست کے جائزے کے بعد نوٹی فیکیشن جاری کردیا جائے گا۔