چھپرہ: بہار میں ضلع سارن کے چھپرہ نگر تھانہ علاقے میں ایک ٹرک کی زد میں آجانے سے طالب علم کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ روزا محلہ کا باشندہ شرون کمار (18) صبح سویرے سائیکل سے کوچنگ کے لئے جارہا تھا اسی وقت پولیس لائن کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل دیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور مفرور ہے ۔اس حادثہ کے بعد لوگوں نے قومی شاہراہ نمبر 19 پر جام لگادیا جس سے تقریباً دو گھنٹے تک چھپرہ ۔ پٹنہ مارگ پر آمدورفت میں رخنہ پڑا۔ اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جام ہٹایا۔
اش پوسٹ مارٹم کے لئے چھپرہ صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے ۔