جہان آباد:بہار کے ضلع جہان آبا میں مخدوم پور علاقہ کے ایک گاوں میں آج زہریلا کھانا کھانے سے 90بچے بیمار ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سولہنڈا گاوں کے سریوگ سنگھ کے گھر شراد کا کھانا تھا جس میں سے بچے ہوئے کھانے کو آج صبح گاوں کے دلت بستی کے بچوں میں تقسیم کردیا گیا۔ کھانا کل شام کا بنا ہا تھا جسے کھانے سے تقریباََ 90بچوں کو الٹی دست کی شکایت ہوئی۔ سبھی بیمار بچوں کی عمر پانچ سے 12برس کے درمیان ہیں۔بیمار بچوں کو مخدوم پور کے ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہورہی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق زہریلا کھانے کی وجہ سے ان بچوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کھانے کا نمونہ جانچ کے لئے بھیج دیا ہے ۔یو این آئی ۔ م ع ۔ 1440