اسلام آباد:دنیا کے زیادہ تر لوگوں کے لیے زندگی خوبصورت ہے۔ ہاں، ہر کسی کو اس سے کسی نہ کسی انداز میں کچھ شکایتیں ضرور ہیں لیکن دنیا کے زیادہ تر لوگ ان سے مقابلہ کرتے ہیں اور طویل عمر جینے کے خواہش مند ہیں۔تاہم طویل عمر کی صرف خواہش کرنا کافی نہیں۔ اس جدید دور میں تقریبا اتنے ہی لوگ موٹاپے سے انتقال کررہے ہیں جتنا کہ بھوک سے۔ اس لیے ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے صحت مند طرز زندگی اپنانا چاہیے تاکہ ہم طویل عمر گزارسکیں۔تمباکو نوشی سے پرہیزہم سب اب جان چکے ہیں کہ تمباکو نوشی کی عادت جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں متعدد ریسرچز موجود ہیں جن کے مطابق اس لت کا شکار افراد میں کینسر کے زیادہ امکانات موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی سے امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی زندگی چھوٹی ہوسکتی ہے۔