بیروت:شام کے مغربی شہر حلب میں باغیوں کی فائرنگ میں آج 14 بچوں سمیت کم از کم 38 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شام آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے کہا کہ باغیوں نے شہر کے تین پڑوسی علاقوں میں فائرنگ کی جس 38 لوگوں کی موت ہو گئی اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔مسٹر عبدالرحمن نے بتایا کہ باغیوں کے اب تک کے حملے میں اس میں سب سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں نے شہر کے پڑوسی علاقوں میں مارٹر اور راکٹوں سے بمباری کی۔