ملبورن ۔آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے نو وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 255 بناکر آؤٹ ہو گئی۔دوسرے دن کا کھیل شروع ہوتے ہی صرف چار رنز کے اضافے کے بعد ٹم برسنن آؤٹ ہو گئے اور اسی اوور میں پیٹرسن بھی پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور راجرز اور ہیڈن کے علاوہ کو بیٹسمین انگلینڈ کے بولرز کو نہیں کھیل سکا۔راجرز نے 61 رنز اسکور کیے اور ان کو برسنن نے آؤٹ کیا۔دوسری روز کے کھحیل کے اختتام پر ہیڈن 43 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن اور براڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بریسنن نے دو اور اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے اور وہ جمعے کی صبح میشیل جانسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد اوپنر کاربیری نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ انھیں شین واٹسن نے بولڈ کر دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے سیریز میں ایک بار پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پہلے دن میلبرن ٹیسٹ دیکھنے کے لیے تقریباً 91 ہزار شائقین میدان میں موجود تھے اور یہ کسی بھی ٹیسٹ میں شائقین کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ایم سی جی کے حکام کے ذریعے میدان میں موجود شائقین کی ریکارڈ تعداد 91 ہزار 92 کو ٹی وی پر بار بار دکھایا جا رہا تھا۔اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ میلبرن کے ہی نام تھا جب سنہ 1961 میں باکسنگ ڈے کے ہی موقعے پر 90 ہزار 800 شائقین ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ دیکھنے آئے تھے۔واضح رہے کہ ایشز کی اس ریٹرننگ سیریز میں آسٹریلیا تین صفر کی ناقابل تسخیر سبقت لیے ہوئے ہے۔میلبرن میں چوتھے ایشز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے آسٹریلیا نے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے ہیں۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر کیون پیٹرسن اور ٹِم بریسنن کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیت 67 اور ایک رنز بنایا تھا۔انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور مائیکل کاربیری نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے مائیکل کاربیری نے 38 جب کہ ایلسٹر کک اور ائین بیل نے 27، 27 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ریان ہیرس، مچل جانسن نے دو دو جب کہ پیٹر سڈل اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمعرات کو شروع ہونے والے ٹسیٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز میں میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ملبورن کے روایتی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن نیاعالمی ریکارڈ بن گیا، یہ ریکارڈ کسی کھلاڑی یا ٹیم نے نہیں بلکہ شائقین نے بنایا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کوایکشن میں دیکھنے کیلئے شائقین کا سمندر امڈ آیا،نوے ہزار831 تماشائیوں نے اسٹیڈیم کارخ کیا،یوں نئی تاریخ بن گئی۔ حاضرین کی یہ تعداد دن کے آخری سیشن میں ریکارڈ کی گئی جس کا اظہار اسٹیڈیم میں موجود اسکور بورڈ پر بھی کیا گیا۔ اس سے پہلے1960میں آسٹریلیا انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ دیکھنے 90ہزار شائقین اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ عوام کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات منارہے ہیں، انہوں نے چھٹیوں کا مزا اسٹیڈیم پہنچ کر دوبالا