صنعا: سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے یمن میں فضائی حملے کئے جن میں چار بچوں سمیت کم از کم 54 افراد ہلاک ہوگئے ۔حوثی باغیوں کی جانب سے چلائی جانے والی صبا نیوز ڈاٹ نیٹ خبر رساں ایجنسی اور مقامی افراد کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں حملے کئے گئے جن میں 54 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔
مقامی افراد نے کہا کہ دھامر صوبہ میں دو گھروں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے گئے جن میں ایک گھر حوثی حامی کا تھا۔خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ سادہ صوبہ میں فضائی حملے کئے گئے جن میں 13 دیگر شہریوں کی موت ہوگئی۔
المہاوت صوبہ میں سڑکوں اور پلوں پر حملے کئے گئے جن میں 13 افراد ہلاک ہوئے ۔ اسی طرح حجہ صوبہ میں 10 افراد مارے گئے ۔واضح رہے کہ یمن سرحد کے نزدیک سنیچر کو سعودی عرب کے پانچ فوجی مارے گئے تھے اس کے بعد سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف مہم تیز کردی ہے ۔