واشنگٹن: امریکہ کے صدر بارک اوباما 25 ستمبر کو یہاں پہنچنے والے چین کے صدر شی جن فنگ کا استقبال کریں گے ۔وائٹ ہا¶س کی جانب سے آج جاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔ بیان میں کہا گیا “صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشیل اوبامہ 25 ستمبر کی رات چین کے صدر شی اور ان کی بیوی پینگ لیوآن کے اعزاز میں عشائیہ دیں گی”۔بیان میں بتایا گیا کہ چین کے صدر کے اس دورے سے امریکہ اور چین کے درمیان عالمی، علاقائی اور دو طرفہ معاملات میں باہمی مفادات کے امورپر تعاون بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ مسائل پر بھی بات چیت کرنے کا مسٹر اوباما اور مسٹر شی کو موقع ملے گا۔