بیجنگ :چین کے صوبے گوانگدونگ میں ایک جوڑے کو حال ہی میں اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں پتہ چلا کہ جس جانور کو وہ کتا سمجھ کر گھر لے آئے تھے وہ واقعی ایک لومڑی تھی۔چین کے مقامی اخبار “یانگچینگ ایوننگ نیوز” میں شائع خبر کے مطابق ایک جوڑے نے بارش کے دوران اپنے گھر کے باہر ایک کتے کی طرح جانور کو بیٹھے دیکھا۔ وہ سردی سے کانپ رہا تھا۔ انہوں نے اسے پالنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں “کتے ” کو نھلاتے وقت کچھ عجیب لگا۔ اس جانور کی دم روئیں دار تھی، اس کے دانت خطرناک دکھائی دے رہی تھی اور اس کے جسم سے عجیب س¸ بدبو آ رہی تھی، جو کہ دھونے کے بعد بھی دور نہیں ہوئی۔ بعد میں پتہ چلا کی وہ جانور ایک آرکٹک لومڑی ہے تھی جو کہ لوہے کا پنجڑا توڑ بھاگ گئی تھی۔حیوان کے مرکز اور مقامی وائلڈ لائف کے حکام نے کہا کہ اس لومڑ¸ کو پہلے بھی کسی نے پالنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ بھاگ نکلی تھی۔ لومڑی کو وائلڈ لائف کے مرکز بھیج دیا گیا ہے ۔