ہاتھرس: اترپردیش میں ضلع ہاتھرس کی ایک عدالت نے تقریباً ساڑھے 11 سال پہلے ایک ٹیچر کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو عمرقید اور 30ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔استغاثہ کے مطابق شہر کوتوالی علاقے کی رہنے والی ٹیچر شالینی اور اس کے شوہر واسو دیو کے مابین اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا جس کے سبب 26 مارچ 2004 کو واسو دیو نے شالینی کے سر پر نل کا ہینڈل مار کر اس کی جان لے لی تھی۔معاملے کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جے شیل پاٹھک کی عدالت نے واسو دیو کو شالینی کے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے کل شام عمرقید اور 30 ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی جس میں سے 25 ہزار روپئے ہلاک شدہ کے بیٹے کو دیئے جائیں گے ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو ایک سال مزید قید کی سزا ہوگی۔