سیکر: راجستھان کے ضلع سیکر میں چار سالہ معصوم لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں آج پولیس نے ایک نوجوان کو بیکانیر کے نوکھا علاقے سے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق عصمت دری کے بعد 14 ستمبر کو سی سی ٹی وی فوٹج جاری کیا گیا۔
بعدازاں یہ نوجوان ہوٹل چھوڑ کر چلا گیا جس سے اس پر شک ہوا اور اسے نوکھا علاقے سے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان نشے میں ہے جس کے سبب ابھی اس سے پوچھ گچھ نہیں ہوپائی ہے ۔ نشہ اترنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 11 ستمبر کو اس کمسن لڑکی کی عصمت دری کی گئی تھی۔جے پور کے جے کے لون اسپتال میں زیر علاج لڑکی کی حالت میں سدھار بتایا جا رہا ہے ۔