جے پور: راجستھان اسمبلی میں آج کانگریس اراکین کے ہنگامہ کے دوران چھ آرڈیننس اور اقتصادی طور پر پسماندہ طبقہ، خصوصی پسماندہ طبقہ ریزرویشن بل سمیت 15 بلوں کو اور خراج عقیدت پیش کرنے بعد ایوان کی کارروائی کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی گئی۔اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس اراکین نے مینا۔مینا تنازعہ اور بدعنوانی جیسے امور پر اپنی بات رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم حزب اقتدار کے اراکین نے اس کی مخالفت کی جس سے ہنگامہ شروع ہوگیا۔ دریں اثنا اسپیکر کیلاش میگھوال نے شوروغل کے دوران ہی چھ آرڈیننس اور 15 بلوں کو پیش کیا۔