موہن لا ل گنج میں بس اور ٹرک کی ٹکر میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت سواریاں زخمی
لکھنو: گومتی نگر علاقہ میں اسکوٹی سوار خاتون سپاہی ڈیوٹی پر جا رہی تھی راستے میں اس کی ٹکر ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان سے ہو گئی جس کے بعد دونوں میں بحث ہونے لگی۔ خاتون نے اپنے کنبہ والوں کو فون کر کے موقع پر بلا لیا۔ نوجوان کی ان لوگوں نے مل کر جم کر پٹائی کر دی۔ جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس دونوں فریق کو تھانہ لے آئی جہاں معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب مورہن لال گنج علاقہ میں ترقیاتی بلاک دفتر کے پاس الہ آباد جا رہی بس ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر سنگین طور پر زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا وہیں بس میں سوار ۳۴ مسافر معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔
گوتم پلی تھانہ میں خاتون سپاہی کے عہدہ پر تعینات منی گوڑ یومیہ کی طرح منگل کی صبح اسکوٹی سے ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔ سی ایم ایس اسکول کے سامنے موٹر سائیکل سے جا رہے دھریندر بہادر سنگھ کی ٹکر منی کی اسکوٹی سے ہو گئی۔ گاڑی میں ٹکر لگنے سے منی گوڑ آگ بگولہ ہو گئی دونوں کے درمیان کافی دیر تک کہا سنی ہوتی رہی۔ اتنی دیر میں منی نے فون کر کے اپنے کنبہ والوں کو موقع پر بلا لیا جس کے بعد ان لوگوں نے مل کر دھریندر کی پٹائی کر دی۔ جھگڑے کے دوران موقع پر پہنچی پولیس دونوں کو تھانہ لے گئی جہاں پولیس معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش میں مصروف رہی۔ دوسری جانب لکھنو¿ رائے بریلی ہائی وے پر بلاک ترقیاتی دفتر کے نزدیک منگل کی صبح لکھنو¿ سے سواری لیکر الہ آباد جا رہی پریاگ ڈپو کی بس ہائی وے پر کھڑے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بس کے آگے کے پراخچے اڑ گئے۔ وہیں ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد ٹرک لیکر موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے بس میں پھنسے زخمی ڈرائیور لال منی دوبے اور کنڈیکٹر مستقیم کو باہر نکالا۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔