لکھنو:وظیفہ نہ ملنے سے ناراض مرادآباد کے طلباءو طالبات نے منگل کو حضرت گنج واقع گاندھی مجسمہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ سبھی نے حکومت پر تفریق کا الزام لگاتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی۔ دوپہر بعد طلباءو طالبات نے وزیر اعلیٰ کومخاطب عرضداشت ضلع انتظامیہ کے افسر دے کر مظاہرہ ختم کیا۔ مظاہرہ کر رہے طلباءنے کہاکہ سبھی مرادآباد کے تیتھانکر مہا ویر یونیورسٹی میں اے این ایم اور بی ایس سی جی ایم ایم کے طلباءہیں جو درج فہرست ذات و قبائل زمرہ کے تحت آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۱۵-۲۰۱۵ءکے وظیفہ کی شکل میں ادائیگی نہیں ہوئی ہے اتنا ہی نہیں فیس نہ ملنے پر ان کا داخلہ منسوخ کرنے پر انتظامیہ آمادہ ہے۔ انہوںنے بتاےا کہ کچھ طلباءکے نصاب کی مدت ختم ہونے پر ان کا نتیجہ روک دیا گیا ساتھ ہی آئندہ امتحان میںشامل بھی نہیں ہونے دیا جا رہاہے۔ وہ سماجی بہبود دفتر جاکر فریاد بھی کر چکے ہیں لیکن وہاں سے حکومت کی جانب سے وظیفہ جاری نہ ہونے کی بات بتائی جا رہی ہے۔ کنبہ نے وزیر اعلیٰ سے مسائل کا تصفیہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔