لکھنو:ہائی کورٹ کی جانب سے تعلیم دوستوں کے ادغام کا معاملہ منسوخ کئے جانے کے بعد تحریک چلا رہے تعلیم دوستوں سے مایوس نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ریاست کے وزیر تعمیرات عامہ شیو پال سنگھ یادو نے آج کہا کہ حکومت تعلیم دوستوں کے مسئلہ پر کابینہ میں غور کرے گی۔ انہوں نے تعلیم دوستوں کو بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس نہ ہو۔ حکومت ان کیلئے کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکالے گی۔