رامیشورم اور تروپتی کی تیرتھ یاترا ۲۶نومبر سے ہوگی شروع
لکھنو:ریاستی حکومت سماج وادی شرون یاترا کے ذریعہ ریاست میں قیام کرنے والے سینئر شہریوں کو تروپتی (آندھرا پردیش) اور رامیشورم (تمل ناڈو) کی مفت تیرتھ یاترا کرائے گی۔ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر محکمہ مذہبی امور نے یاترا کی تیاری شروع کر دی ہے۔ پوری طرح سے مفت یہ یاترا ۲۶نومبر سے چار دسمبر کے درمیان کرائی جائے گی۔ پرنسپل سکریٹری محکمہ مذہبی امور نے بتایا کہ یہ یاترا ریاست کے سینئر اور آبائی باشندوں کیلئے دستیاب ہوگی اور اسے ریلوے کے ذریعہ انڈین ریلوے کیٹرننگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن کے ذریعہ منعقد کرایا جائے گا۔ پرنسپل سکریٹری نے بتاےا کہ اس سفر کیلئے منتخب کئے گئے مسافروںکو ایک خصوصی ریل گاڑی کے ذریعہ جسے آئی آر سی ٹی سی ، ریلوے سے چارٹر کرے گا۔ لکھنو¿ سے تروپتی اور رامیشورم کیلئے روانہ ہوگی۔ مسافروں کو عام زمرہ کی ہی سہولیات دی جائیں گی۔ انہیں سفر کے دوران مسافر کٹ بھی دی جائے گی۔ انہوں نے بتاےا کہ مسافروںکو ان کے آبائی ضلع سے لکھنو¿ تک آنے جانے کا بندوبست ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ذریعہ کرایا جائے گا۔ مسافروں کو مقررہ مینو جس میں صبح کی چائے، صبح کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا، شام کی چائے اور رات کا کھانا مہیا کرایا جائے گا۔ سفر کے دوران انہیں صرف ویج کھانا ہی دستیاب کرایا جائے گا۔ گاڑی کے ہر کوچ میں ایک ٹور اسسٹنٹ کا بندوبست رہے گا جو مسافروں کی دیکھ بھال، ان کے مسائل کا تصفیہ، اطلاع اور دیگر بندوبست کرنے کیلئے مہیا رہیں گے۔ ہر کوچ میں بغےر اسلحہ ایک سکیورٹی گارڈ کا بندوبست رہے گا۔ اسٹیشن پر اور ٹرین میں کسی حفاظتی بندوبست کا مسئلہ ہونے پر ریلوے حفاظتی فورس اور جی آر پی کی مدد لی جا سکتی ہے ساتھ ہی پوری ٹرین کی صفائی خصوصی طور پر ٹوائلٹ کی صفائی کیلئے مناسب تعداد میں صفائی ملازمین، صفائی اشیاءکے ساتھ موجود رہیں گے۔ پرنسپل سکریٹری نے کہاکہ تروپتی اور رامیشورم کیلئے خواہشمند افراد ویب سائٹ پر اپنی عرضی سبھی متعلقہ دستاویزات سمیت ۱۵اکتوبر تک دے سکتے ہیں۔ دیگر خواہشمند مسافر اپنی عرضی سبھی متعلقہ دستاویزات سمیت اپنے ضلع کے ضلع مجسٹریٹ کو یکم نومبر تک دستیاب کرا سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ درخواست کنندہ کو اہل افسر کے ذریعہ دیئے گئے سکونت سرٹےفکیٹ یا شناختی کارڈ ، یوم پیدائش سرٹےفکیٹ کےلئے مسافر کے ذریعہ خود کی جسمانی صلاحیت کے سلسلہ میں اپنے ضلع کے سی ایم او کے ذریعہ دیا گیا صحت سرٹےفکیٹ اور دو پاسپورٹ سائز کے فوٹو دینا لازمی ہوگا۔