بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے وزن میں 30 کلو کا اضافہ کرلیا ہے جس کے بعد اداکار کو خراب صحت کا سامنا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘دنگل’ میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے وزن کو کافی زیادہ بڑھانا تھا۔
خبر کے مطابق عامر خان کو اس فلم میں اداکاری شروع کرنے سے پہلے بھی وزن بڑھانے کے باعث خراب صحت جیسے مسائل سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
عامر خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے وزن میں 30 کلو کا اضافہ کیا جس کے بعد اب اداکار کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
عامر خان اپنی ہر فلم میں اداکاری کے لیے کافی محنت کرتے ہیں پھر چاہے ان کی صحت ہی کیوں نہ متاثر ہو یہی وجہ ہے کہ انہیں بولی وڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے۔