بولی وڈ اداکارہ سونم کپور جو خود کو شوبز کا فیشن آئیکون بھی کہتی ہیں پہلی مرتبہ ایک ویڈیو میں اپنے بریک اپس اور اس کے حوالے سے لوگوں کو نصیحتیں کرتی نظر آئیں۔
سونم کپور نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میڈیا ہر وقت ان کی مصروفیات سے متعلق خبریں دکھاتا رہتا ہے جبکہ کوئی ان کے ماضی میں ہونے والے بریک اپس اور ان کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بولتا۔
سونم کے مطابق علیحدگی آزادی کا احساس دلاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ میرا پہلا بریک اپ جب ہوا تو میں نوجوان، احمق اور زیادہ شعور نہیں رکھتی تھی، مگر یہ رشتہ ختم ہونے کے بعد مجھ سے ہزاروں وعدے، درجنوں ڈرامے کیے گئے کہ میں اب بدل گیا ہوں اور پہلے سے بہتر ہوگیا ہوں، مجھے ایک موقع دو؟ مگر یہ سب بکواس باتیں تھیں، سب پہلے جیسا ہی تھا‘۔
سونم کا اپنے مداحوں کو آخری مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اگر آپ کسی غلط رشتے میں ہیں تو اسے توڑ دیں‘۔
سونم نے اس ویڈیو میں اپنے آپ کو بولی وڈ کی ’فل ٹائم فیشن نسٹا‘ اور ’پارٹ ٹائم اداکارہ‘ بھی بتایا۔
ان کے مطابق وہ اس موضوع پر مزید بات چیت کریں گی لیکن اس کے لیے ان کے پرستاروں کو 18 ستمبر کا انتظار کرنا ہوگا۔