فرینکفرٹ:ٹا ٹا موٹرس کی ملکیت والی جگوارلینڈ روور (جے ایل آر) نے ایف۔ پیس ماڈل کے ساتھ ایس یو وی بازار میںقدم رکھا ہے۔ اس ماڈل کے۲۰۱۶ءکی دوسری ششماہی میں ہندوستانی بازار میں آنے کا امکان ہے۔ فرینکفرٹ موٹر شو میں پیش ایف۔پیس اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) کو زبر دست اسپورٹس کار بتایا جا رہا ہے۔ جس میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ برطانیہ کی لگژری کار برانڈ کا جذبہ وابستہ ہے۔
ایف۔پیس ایس یو وی کے آئندہ سال کی شروعات میں یوروپ اور امریکی بازار میں پیش کئے جانے کی امید ہے۔ جب کہ ہندوستانی بازار میں اس کے ۲۰۱۶ءکی دوسری ششماہی میں آنے کی امید ہے۔ جے ایل آر انڈیا کے چیئر مین و ایم ڈی روہت سوری نے کہا کہ ہندوستان میں کراس اوور سیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے جس میں یہ کار یقینی طور پر لوگوں کو راغب کرے گی۔ قیمت تعین کے بارے میں ابھی فیصلہ کرنا باقی ہے کیونکہ ہندوستانی بازار میں ہمیشہ سے ہی یہ چیلنج رہا ہے۔ اس کاپروڈکشن برطانیہ میں جے ایل آر کی ۵۰ کروڑ پاو¿نڈ کی سولی ہل فیکٹری میں کیا جائے گا۔