کار سوار نوجوان اور سائیکل سے جار ہے شخص کی موت
لکھنو: بنتھرا علاقے میں تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو گئی ۔ تبھی اس کے سامنے سائیکل سوار آگیا سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مارتے ہوئے کار سامنے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ گاڑی میں تین لوگ سوار تھے جس میں ایک کی موت ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ سائیکل سوار نے بھی دم توڑ دیا۔
شیر پنجاب ڈھابہ کے نزدیک جمعرات کی صبح پولو کار یوپی ۷۷ایم ۰۳۶۴ لکھنو¿ کی جانب آرہی تھی۔ جس میں کانپور دیہات باشندہ انل پانڈے (۴۵) ان کی بیٹی شوانی پانڈے اور بیٹا نکھل پانڈے سوار تھے۔ سڑک کے کنارے سائیکل سوار پرونی بنتھرا باشندہ رنجیت (۲۲) لکھنو¿ کی طرف آرہا تھا۔ کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے وہ بے قابو ہو گئی اور سائیکل سوار کو بچانے کے چکر میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک یو پی ۷۸ این ۸۹۶۴ میں پیچھے سے جا گھسی ۔ اس دوران سائیکل سوار دور جا گرا اور کار میں سوار سبھی لوگ زخمی ہوگئے۔ راہ گیروں کی اطلاع پرموقع پر پہنچی پولیس نے سبھی کو نازک حالت میں ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا۔ جہاں علاج کے دوران انل اور رنجیت کی موت ہو گئی۔ جبکہ نکھل اور شوانی کو ابتدائی علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ بتایاجا تا ہے کہ انل وجے نگر کانپور واقع بینک آف بڑودا میں تعینات تھے۔