کنبہ والوں نے لاش کو بجلی گھر پر رکھ کیا مظاہرہ
کانپور: بجلی کے کھمبے کی لائٹ ٹھیک کرتے وقت کرنٹ کی زد میں آیا لائن مین سنگین طور پر جھلس گیا۔ کنبہ والوںنے اسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔ جمعرات کی صبح علاج کے دوران لائن مین کی موت ہو گئی۔ سچ
ینڈی تھانہ بھونتی تھانہ گمبھیر پور گاو¿ں میں رہنے والے وریندر کشواہا چکر پور واقع بجلی گھر میں پرائیویٹ لائن مین تھا۔ بدھ کی شب لائن مین علاقے کی بجلی ٹھیک کر رہا تھا۔ کھمبے میں اترے کرنٹ کی زد میں آنے سے لائن مین جھلس گیا۔ جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں جمعرات کی صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ بیٹے کی موت کی خبر ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ کنبہ والوں نے کس کو محکمہ ملازمین پر لاپروائی اور معاوضہ کے سلسلے میںبجلی گھر پر لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔ ہنگامے کی اطلاع پر کئی تھانوں کی فورس اور بجلی محکمہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے افسران اور پولیس کی مداخلت کے بعد ایک گھنٹے بعد کنبہ والوں کا غصہ خاموش ہوا۔