بارہ بنکی: ضلع سطحی سڑک تحفظ کمیٹی اور ضلع ٹرانسپورٹ ٹریفک صلاح کا ر کمیٹی کی ڈی آر ڈی اے جلسہ گاہ میں منعقد جلسہ میں ایڈیشن ضلع مجسٹریٹ ہریکیش چورسیا نے ہدایت دی کہ اسکلو بسوں کے سلسلے میں انتظامیہ کے ذریعہ جاری ضوابط پر عمل اس ماہ کے آخر تک لازمی طور سے یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے اے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ اسکول بسوں کے سلسلے میں ہائی کورٹ اور انتظامیہ کی ہدایت پر ہر حالت میں عمل یقینی بنایا جائے ۔