سلیفی کی وجہ سے پہلے بھی متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں تاج محل کی سیاحت کے لیے آنے والا ایک جاپانی سیاح سیلفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا۔
زندگی پیاری یا سیلفی
مذکورہ سیاح چار سیاحوں کے گروپ میں شامل تھا جو تاج محل دیکھنے کے لیے آئے تھے۔
اس حادثے کے ایک عینی شاہد سمندر سنگھ نے بی بی سی کی ہندی سروس کو بتایا کہ شام تقریباً ساڑھے چار بجے جاپانی سیاح تاج دیکھنے پہنچے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ سیاح شاہی دروازے کے پاس کیمرے سے تصویریں لے رہے تھے۔
اس دوران ٹیم کے تین رکن سیڑھیاں اتر کر آگے بڑھ گئے جبکہ ہیڈیكو نامی سیاح سیڑھیاں اترتے ہوئے سیلفي لینے لگا۔
عینی شاہد کے مطابق اسی دوران ان کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے آ گرے۔
حکام کے مطابق حادثے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مقامی پولیس انچارج سشانت گور نے بتایا کہ جاپانی سیاح چند دن پہلے بھارت آئے تھے اور جمعرات کو ہی جے پور سے آگرہ پہنچے تھے۔