متاثر نے ساتھیوں کی مدد سے پکڑ کر کیا پولیس کے حوالے
لکھنو: وبھوتی کھنڈ واقع بجلی تحفظ ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین یونین کے ریاستی صدر سے صحافی بن کر ایک نوجوان روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ جمعہ کو متاثر نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ملزم نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کو وبھوتی کھنڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایس او اوبھوتی کھنڈ نے بتاےا کہ بجلی تحفظ ڈائکریکٹوریٹ میں ملازم سریندر تعینات ہے۔ وہ یونین کے ریاستی صدر بھی ہیں۔ سریندر کا کہنا ہے کہ کچھ دن سے ایک نوجوان خود کو بڑے اخبار کا رپورٹر بتاتے ہوئے ان کو فون کر رہا تھا ۔ نوجوان ان سے روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ یہاں تک کہ روپئے نہ دینے پر اس نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو متاثر سریندر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نوجوان کو پکڑ لیا۔اس کے بعد انہوں نے نوجوان کو جم کر پیٹا اور وبھوتی کھنڈ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نوجوان نے اپنا نام حسن گنج کا کھدرا باشندہ عادل احمد بتایا۔ متاثر نے نوجوان کی بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ بھی پولیس کو دی ہے۔اس معاملہ میں سریندر نے اس کے خلاف وبھوتی کھنڈ تھانہ میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔