مائکے والوںنے جہیز قتل کا الزام لگاکر کیا ہنگامہ
کانپور:بادشاہی ناکہ تھانہ علاقے میں۱۳ ستمبر کی شب گھر میں ہوئے تنازعہ کے بعد شوہر نے بیوی کو گولی مار دی تھی ۔ مائکے والوں نے زخمی بیٹی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا۔جمعہ کو اسپتال میںعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ قلی بازار قریشی ہال میں رہنے والے مابیا چمڑا کاروباری کنبہ میں بیوی صفیہ اور ایک بیٹا بھی ہے۔ ۱۳ ستمبر کی شب اسی بات پر میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا۔ شوہر نے اپنے لائسنسی روالور سے بیوی صفیہ کو گولی مار دی ۔جس کی آج دوران علاج اسپتال میں موت ہو گئی۔ مائکے والوںنے داماد اور سسرال والوں پر جہیز کا الزام لگا کر اسپتال میں ہنگامہ شروع کیا۔ ہنگامے کی اطلاع پر سوروپ نگر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کی یقین دہانی دلا کر کنبہ کو خاموش کرایا۔ بادشاہی ناکہ پولیس نے متوفیہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا۔