گردن اورسرکا کینسر جملہ کینسر کا آٹھ سے دس فیصد ہوتاہے ۔گردن میں پایا جانے والاکینسر اپنی غذائی عادات پر منحصر ہوتاہے ۔گردن کے کینسر میں زبان کا کینسر ،گال کا کینسر ،جبڑوں کا کینسر ، حلق کا کینسر سب شامل ہیں ۔ اپنی تھوڑی سی غذائی عادات سے بڑے کیسنر سے بچ سکتے ہیں جیسا کہ جو لوگ تمباکو نوشی ،تمباکو کو زبان کے نیچے رکھنا ،شراب کثرت سے پینا ، سگریٹ الٹی کرکے زبان کے نیچے رکھنے کی عادت رکھتے ہیں ان میں یہ کینسر زیادہ پایاجاتاہے ۔
عام طورپر یہ مرض زیادہ عمر کے لوگوں میں پایاجاتاہے لیکن بعض اوقات ۲۰ سال کے نوجوان بھی ایسی بیماری سے متاثر پائے جاتے ہیں۔ عام طورپر کینسر کے ہونے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ۔کینسر کسی کو بھی ہوسکتاہے ۔ایک کم عمر مریضہ لاونیہ جو صرف ۳۰ سال کی ہے ۔ اس کو اصل کینسر گال میں شروع ہوا ، اس نے قریبی RBPکے پاس دومہینہ علاج کروایا۔علاج میںافاقہ نہیںہوا تو پھر ENTسرجن سے رجوع ہوئی ۔ ای این ٹی سرجن نے اس متاثرہ حصہ کا ٹکڑا نکال کرBiopsy کیلئے بھیجا ۔ اس کے بعد کینسر ہونے کی تصدیق ہوئی بالآخر مریضہ کینسر ہونے کے تین مہینہ بعد کینسر ہاسپٹل سے رجوع ہوئی اورجب وہ ہمارے پاس آئی توتیسرے اسٹیج کے کینسر میں مبتلاتھی ۔
یہ مرضی بڑی تیزی سے جسم میں پھیلتا ہے ۔ سب سے پہلے قریبی اعضاءکو لپیٹ میںلیتاہے اوردھیرے دھیرے بڑھ کر بیرونی جلد میں بھی سوراخ کردیتاہے ۔اس مریضہ کی تصویر میں آپ سوراخ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں اوریہاں سے خون کارسنا یا خارج ہونا جاری ہوتاہے اس اسٹیج میں کیمپوتھراپی سے علاج کیاجاتاہے ۔
کینسر کے ۹۰ فیصد مریضوں کا علاج کو بالٹ یا ہائی انرجی X.raysجاتاہے ۔ علاج شروع ہونے سے پہلے مریضہ کاسی ٹی اسکین کیا گیا ۔ یہ اسکین کے slicesمیں Computer planning systemلوڈ کرکے اس فوٹو میں آپ سرکے دائیں جانب ابھرا ہوا حصہ دیکھ سکتے ہیں ۔ اورلوڈ ٹیومر کو سرخ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے ۔
ریڈیشن پلاننگ کے لئے تجربہ کار Radiation Oncologistکی ضرورت ہوتی ہے جو بالکل صحیح بلاننگ کرے ۔ اس مریضہ کے پاس آروگیہ شری کارڈ ہے تو سارا علاج کا خرچ حکومت برداشت کرتی ہے ۔ اس علاج کا خرچ کم سے کم ۶۰۰۰۰مکمل علاج کے لئے ہے 7MRIطریقہ سے علاج کریں تو دولاکھ سے تین لاکھ بھی ہوسکتے ہیں ۔
تصویر AاورCمیں آپ شعاعی علاج ۱۰۰ فیصد ever Doscکرتے ہوئے زعفرانی رنگ دیکھ سکتے ہیں ۔شعاعی علاج کے لئے مریض کو روزانہ دواخانہ آنا پڑتاہے۔ یہ علاج دومنٹ سے پانچ منٹ کے اندر ختم ہوجاتاہے اورہفتہ میں پانچ دن کا شعاعی علاج ہوتاہے۔ جملہ SITTNGS ,32 ہوتی ہیں۔ مکمل علاج ڈیڑھ مہینے میں ختم ہوتاہے۔ تصویر Bمیںشعاع منہ اورگردن کا احاطہ کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں ۔ شعاعی علاج میں نارمل اعضا بھی متاثر ہوتے ہیں ۔ شعاعی علاج کے دوران ٹیومر کاسائز آہستہ آہستہ کم ہوتاہے اس کا اثر 3مہینہ تک رہتاہے ۔ ٹیومر کو شعاع سے بالکل ختم کرناچاہئے ورنہ وہ دوبارہ واپس ہوسکتاہے ۔اسی مریضہ کو مہینہ میںایک بار Cisplatin کیموتھراپی بھی دی جاتی ہے ۔
شعاعی علاج کے دوران side effectsبھی ہوتے ہیں جیسا کہ آپ نے دیکھا کہ غذائی نالی بھی شعاعی علاج کے اندر ہوتی ہے ۔ شعاع کی وجہ سے یہ نالی سکڑتی ہے اورمریضہ کو کھانے میںتکلیف زبان کا سوکھنا ،وزن کا گرنا ہوتاہے ۔علاج کا مکمل کورس جو ۳۳ sittngs ہوتاہے مریض کو شعاعی علاج سے ایک مہینے کے بعدافاقہ معلوم ہونا شروع ہوجاتاہے ۔اسٹیج بڑھ جانے سے علاج کے دوران مشکلات کو برداشت کرنا پڑتاہے اگر یہ مریضہ جلد رجوع ہوجاتی ہے تو sittengs کم ہوتے اوربہ آسانی علاج ختم ہوجاتااور صحتیابی کے مواقع بڑھ جاتے ۔ پہلے اسٹیج میں ۴۰ فیصد مکمل صحتیاب ہونے کے مواقع ہوتے ہیں ۔اورتیسرے اسٹیج میں ۴۹ فیصد ہوتے ہیں ۔چوتھے اسٹیج میں گھٹ کر ۲۰ ہوجاتے ہیں۔ تفصیلات فون نمبر ۸۸۰۱۶۲۲۹۷۳ پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔